ناگرجنا ساگر پراجیکٹ سےپانی چھوڑا گیا

   

حیدرآباد 7ستمبر (یو این آئی) تلنگانہ کے ناگرجناساگرپروجیکٹ کے دروازے کھول کرپانی کوچھوڑاگیا۔اس پراجکٹ میں پانی کے شدید بہاو کے پیش نظراس کے دس دروازے کھول کر پانی کو چھوڑا گیا ۔ ناگرجنا ساگر میں فی سکنڈ 1,33,824 کیوسیک پانی کا بہاو درج کیاجارہا ہے اور اتنی ہی مقدار پانی خارج کیاجارہا ہے ۔ دائیں کنال سے 9,500 کیوسیک، بائیں کنال سے 8,454 کیوسیک اور پاور ہاؤس سے 32,480 کیوسیک پانی چھوڑاجا رہا ہے ۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے ، اور فی الحال اس کی سطح 589.70 فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔

سری سیلم سے پانی چھوڑاگیا
حیدرآباد 7ستمبر (یو این آئی) سری سیلم پروجیکٹ کا ایک دروازہ کھول کر پانی کو چھوڑا گیا۔ تقریباً ایک ماہ تک مسلسل کھلے رہنے کے بعد سری سیلم کے دروازے دو روز قبل بند کر دیئے گئے تھے تاہم بالائی سطح پر تُنگبھدرا پراجیکٹ سے مسلسل پانی آنے کی وجہ سے ڈیم مکمل لبریز ہوگیا ہے ۔ اس صورتحال پر حکام نے الرٹ جاری کرکے بالائی جانب سے آنے والے پانی کے بہاؤ کے مطابق ایک دروازہ 10 فٹ تک اٹھا کر پانی نچلی سطح کی طرف چھوڑنا شروع کیا ۔قابل ذکر ہے کہ اس سیزن میں یہ پانچویں مرتبہ ہے جب سری سیلم کے دروازے کھولے گئے ہیں۔ فی الحال پروجیکٹ میں پانی کی سطح 884.1 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ موجودہ ذخیرہ 210.5 ٹی ایم سی ہے ۔ حکام کے مطابق دائیں اور بائیں دونوں بجلی گھروں میں بجلی کی پیداوار مسلسل جاری ہے ۔اسی دوران مسلسل تعطیلات کے موقع پر عوام اور سیاحوں کی بڑی تعداد سری سیلم پہنچ رہی ہے ، جس کی وجہ سے گھاٹ روڈ مکمل طور پر گاڑیوں سے بھرا ہوا ہے ۔