نروان میلہ : باغپت میں 65 فٹ اونچا اسٹیج منہدم، 7 افرد کی موت

   

باغپت : اترپردیش کے ضلع باغپت میں جین برادری کے ’نروان میلے‘ کے دوران 65 فٹ اونچا اسٹیج گرگیا۔ اس حادثے میں کم سے کم سات عقیدت مندوں کی موت ہو گئی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ باغپت کے بڑوت میں گاندھی روڈ پر واقع شری دگمبر جین ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں منگل کو آدیناتھ کے نروان لڈو فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ یہاں تقریباً 65 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا تھا۔ اس پر مورتی نصب کی گئی تھی۔ پروگرام کے دوران لوگ سیڑھیوں سے گزر کر مورتی کو پرساد چڑھانے جا رہے تھے۔ اس دوران عارضی اسٹیج کی لکڑی کی سیڑھیاں ٹوٹ گئیں۔ سیڑھیاں ٹوٹنے کے بعد عقیدت مند ایک دوسرے کے اوپر گرنے لگے۔ اس دوران بڑا المناک منظر دیکھنے کو ملا۔