نوجوانوں کیلئے منشیات مخالف ریلیاں اہمیت کی حامل

   

کانگڑا : صحت انمول نعمت ہے ۔ نوجوانوں کو صحت مندرکھنے کے لے ے منشیات مخالف ریلیاں بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔ مستقبل میںان سرگرمیوں کی نتائجثمرآور ہوں گے اوریقیناً تبدیلی کی لہر پیدا ہوگی۔سماجی کارکن سنیل وتسیان نے نا ڈ ا انڈیا فاؤنڈیشن اور ناڈا انڈیا یوتھ نیٹ ورک کے زیراہتمام بھوگرواں ضلع کے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول میںتمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے سلسلے میںاسکولی بچوں کی بیداری ریلی کے سلسلے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ناڈا ینگ انڈیا نیٹ ورک اس سمت میں مسلسل سرگرم ہے اور گزشتہ کئی برس سے نوجوانوں کی صحت کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک میں ہر سال لاکھوں لوگ تمباکو سے ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیںاور دس کروڑ لوگ تمباکو اور منشیات کے عادی ہو کر غربت کے دلدل میں پھنس جاتے ہیں ۔ریاستی نقطہ نظر سے بھی یہ اعداد و شمار چونکا نے والے ہیں۔ ہماچل میں مجموعی طو رپر26.7فی صد مرد، 1.6فی صد خواتین اور 14.2فی صد نوجوان سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل مسٹر کمل کشور نے کہا کہ ناڈا انڈیا کا یہ اقدام قابل ستائش ہے ۔