راہول گاندھی نے کہاکہ مسلسل اٹھ سالوں سے بی جے پی حکومت ’جئے جان‘ جئے کسان‘ کے اقدار کی توہین کرتی آرہی ہے
نئی دہلی۔کانگریس لیڈر راہول گاندھی اتوار کے روز52سال کے ہوگئے ہیں انہوں نے اپنی پارٹی کارکنان اور چاہنے والوں پر زوردیاکہ کسی بھی قسم کی تقاریب منانے سے بعض رہیں او رکہاکہ کروڑ ہا نوجوان مختلف ریاستوں میں مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اورپریشان ہیں۔ ہفتہ کے روز کانگریس ایم پی جئے رام رمیش نے راہول گاندھی کے بیان کو ٹوئٹ کیاجس میں کہاگیا ہے کہ ”ہمیں ملک کے حالات پر تشویش ہے۔
کروڑ ہا نوجوان پریشان ہیں۔ ہمیں نوجوانوں اور ان کے گھر والوں کے درد بانٹنا چاہئے اور ان کے ساتھ کھڑے رہنا ہوگا“۔
مذکورہ وائناڈ رکن پارلیمنٹ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب 14جون کے روز مرکز کی اگنی پتھ اسکیم کی منظوری کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجارہا ہے‘ مذکورہ اسکیم کے تحت ہندوستانی نوجوان کی چار سال کی مدت کے لئے مصلح دستوں میں بھرتی کو روبعمل لایاجارہا ہے۔
راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے زراعی قوانین سے دستبرداری اختیار کی ہے اور انہیں نوجوانوں کے مطالبات بھی قبول کرنے ہوں گے اور اگنی پتھ ڈیفنس بھرتی اسکیم کو واپس لیناہوگا۔
کانگریس کے سابق صدر نے یہ بھی کہاکہ پچھلے 8سالوں سے بی جے پی حکومت ’جئے جوان‘جئے کسان‘ کے اقدار کی ’توہین‘ کررہی ہے۔
گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ ”میں نے اس سے قبل کہاتھاکہ مذکورہ وزیراعظم کو سیاہ زراعی قوانین واپس لینا پڑیگا۔
اسی اندازمیں انہیں نوجوانوں کے مطالبات کو بھی تسلیم کرنے کے لئے ”معافی ویر‘ بننا پڑیگا اور سیاہ ’اگنی پتھ‘ اسکیم کو واپس لینا ہوگا“۔درایں اثناء ایک اورراحت اگنی ویرس کو دی گئی ہے جس میں عمر ملازمت کی حد میں 5سال کی توسیع اور عمر کی حد پہلے بیاچ کے لئے 23سے 28سال کردی گئی ہے