نوجوان شاعر کو کانگریس نے میدان میں اتارا ہے جو یوپی میں اتحادیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے

,

   

عمران پرتاب گڑی ایک یوٹیوب اسٹار جس کی اُردوشاعری میں بی جے پی بڑی تنقید ہوتی ہے‘ کوکانگریس نے مراد آباد سے اپنا امیدوار بنایاہے

جمعہ کی رات اپنے ولولہ انگیز خطاب کے دوران کانگریس کے امیدوار عمران پرتاب گڑی جو ایک نوجوان شاعر ہے جس کی شاعری نوجوانوں کے دلوں پر چھائی ہوئی رہتی ہے روپڑی ’’ میں باہری نہیں ہوں‘‘‘ مذکورہ تیس سالہ شاعر نے کہاکہ وہ مراد آباد ٹاؤن میں جامعہ مسجد کے وسیع عریض میدان میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ ایک طویل خاموشی کے بعد ان کے آواز یں درد تھا ’’ اللہ جانتا ہے میں ایم پی کا ٹیگ نہیں چاہتا۔

میں آپ کی آواز اٹھانا چاہتاہوں۔ میںیہاں پر کافی امیدوں کے ساتھ آیاہوں‘‘۔ انہو ں نے کہاکہ’’ میری آنکھوں سے بہتے ہوئے آنسو کی لاج رکھ لو۔

یہ جھوٹے نہیں ہیں۔ ہجوم میں کھڑے نوجوانوں نے نعرے لگائے’’ ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘۔عمران پرتاب گڑی ایک یوٹیوب اسٹار جس کی اُردوشاعری میں بی جے پی بڑی تنقید ہوتی ہے‘ کوکانگریس نے مراد آباد سے اپنا امیدوار بنایاہے۔مذکورہ ٹاؤن پرینکا کا سسرال بھی ہے۔

اپنی انتخابی مہم کے دوران عمران شاعری سے لوگوں کادل جیت رہے ہیں۔ سیاست میں داخلے سے پہلے ان کا نوجوانوں کے دلوں پر قبضہ ہے ۔ عمران کے یوٹیوب چیانل پر 8.43لاکھ صارفین ہیں اور ان کے ویڈیوز لاکھوں میں دیکھے گئے ہیں

مراد باد شہر جہاں پر تین لاکھ براس کے بنکر ہیں‘ جو نوٹ بندی کے بعد خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں ‘ او راس شہر میں عمرا ن کی موجودگی شورپیدا کررہی ہے۔

عمران کی شاعری سب کچھ نہیں ‘ انہو ں نے بہتر سے بہتر مظاہرہ کرنے کا وعدہ کیا۔ جمعہ کی رات میں منعقدہ میٹنگ میں عمران نے کہاکہ’’ میں بڑی پرسکون زندگی گذار رہاتھا۔ مگر یہاں پر میں لوگوں سے خطاب کررہاہوں ریالیوں میں شریک ہورہاہوں۔

پچھلے رات میں ڈاکٹر کے پاس گیاتھا انجکشن لگایا ڈرپ لیا اور دوبار ہ صبح سے پھر شروع ہوگیا۔ میںیہ سب کس لئے کررہاہوں ۔

اگر میں اپنی زندگی داؤ پر لگارہاہوں تو مراد بادیوں کے سواکون سمجھے گا‘‘۔سال2009میں محمد اظہر الدین نے یہا ں سے جیت حاصل کی تھی۔

عمران کو جگرمرا د بادی کے شہر میں بی جے پی موجودہ رکن پارلیمنٹ سرویس سنگھ اور بی ایس پی‘ ایس پی ‘ آ رایل ڈی الائنس کے امیدوار ایس ٹی حسن جوکہ شہر کے سابق مئیر اور مشہور سرجن بھی ہیں سے ہے۔ چالیس فیصد مسلم آبادی والی اس شہر میں نوجوان طبقہ ایسا لگ رہاہے عمران پرتاب گڑی سے جڑا ہوا ہے