نومبر میں ای ایس آئی میں 15.92 لاکھ نئے کارکنوں کا اندراج

   

نئی دہلی: ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن – ای ایس آئی سی کی ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس اسکیم- ای ایس آئی میں نومبر 2023 میں 15.92 لاکھ نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں اور تقریباً 20830 نئے ادارے رجسٹر کیے گئے ہیں۔ مرکزی وزارت محنت اور روزگار نے منگل کو یہاں کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں۔ نومبر 2023 کے دوران شامل کیے گئے کل 15.92 لاکھ ملازمین میں سے 7.47 لاکھ ملازمین 25 سال کی عمر کے گروپ کے ہیں، جو کل رجسٹریشن کا 47 فیصد ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2023 میں خواتین ممبران کا اندراج 3.17 لاکھ تھا۔ اسی مہینے میں، کل 58 ٹرانسجینڈر ملازمین نے بھی ای ایس آئی اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرایا ہے ۔