’نو یو پی آئی ڈے ‘کی اپیل واپس لے لی گئی

   

نئی دہلی، 30 ستمبر (یواین آئی) آل انڈیا کنزیومر پروڈکٹس فیڈریشن اور آل انڈیا موبائل ریٹیلرز ایسوسی ایشن نے 2 اکتوبر کو مجوزہ ’نو یو پی آئی ڈے ‘ کی اپیل واپس لے لی ہے ۔دونوں تنظیموں نے مرکزی حکومت کی طرف سے 15 اکتوبر سے یو پی آئی کے ذریعے 2000 روپے سے زیادہ کے مرچنٹ ٹرانزیکشن پر چارج لگانے کے احتجاج میں اپنے اراکین سے ’نو یو پی آئی ڈے ‘ کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اراکین سے کہا تھا کہ وہ 2 اکتوبر کو یو پی آئی سے کوئی ادائیگی قبول نہ کریں۔ حکومت نے 15 اکتوبر سے 2000 روپے سے اوپر کے یو پی آئی مرچنٹ ٹرانزیکشن پر 0.4 فیصد مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (ایم ڈی آر) لگانے کا اعلان کیا ہے۔