ملاپورم: حال ہی میں کیرالا کے ملاپورم ضلع کے ایک خانگی ہاسپٹل میں نپاہ وائرس کے انفیکشن سے ایک 24 سالہ شخص کی موت ہوگئی۔ کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔جارج نے کہا کہ علاقائی میڈیکل آفیسر کی جانب سے موت کی وجہ کی تحقیقات کے بعد نپاہ انفیکشن کا شبہ تھا۔وزیر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ دستیاب نمونے فوری طور پر جانچ کیلئے بھیجے گئے اور نتیجہ نے انفیکشن کی تصدیق کی۔ملاپورم کا ایک رہائشی جو بنگلورو سے ریاست پہنچا، 9 ستمبر کو انتقال کر گیا، جس کے بعد اس کے دستیاب نمونے کوزی کوڈ میڈیکل کالج اور ہاسپٹل کی لیبارٹری کو جانچ کیلئے بھیجے گئے۔ملاپورم کے صحت کے حکام نے بتایا کہ کوزی کوڈ میڈیکل کالج کے نتائج میں انفیکشن ظاہر ہوا۔