جگدل پور: چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں آج صبح پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں سنٹرل سیکورٹی فورس کا ایک سب انسپکٹر شہید اور دیگر فوجی زخمی ہوگیا۔ سی آر پی ایف کی ٹیم گشت پر نکلی تھی کہ نکسلیوں سے تصادم ہوگیا جس میںسب انسپکٹر سدھاکر ریڈی شہید ہوگئے اور گولی لگنے سے ایک سپاہی رامو زخمی ہوگیا۔
زخمی فوجی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا۔ آس پاس کے علاقوں میں تلاش جاری ہے ۔ پولیس نے کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے ۔