حیدرآباد24مئی(سیاست نیوز) تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا27مئی کو کیرل میں نیشنل ویمن لیجسلیچر کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ان کا موضوع فیصلہ ساز اداروں میں خواتین کی کم نمائندگی ہوگا۔کیرل قانون ساز اسمبلی کی جانب سے اس کی میزبانی کی جائے گی۔رکن کونسل کویتا، ریتوکھنڈوری اسپیکر اتراکھنڈ اسمبلی،اینی راجے نیشنل فیڈریشن آف انڈین ویمن کے ساتھ اس سیشن میں خطاب کریں گی۔یہ کانفرنس 25تا27مئی منعقد کی جا رہی ہے۔ر