حیدرآباد۔ 11 مئی (سیاست نیوز) صدر نشین تلنگانہ بی سی کمیشن جی نرنجن نے ہندوستانی فوج کی حوصلہ افزائی کے لئے نیشنل ڈیفنس فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینا اعلان کیا۔ دہشت گردی سے نمٹنے میں مصروف ہندوستانی افواج کی مدد کے لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ دینا نہ صرف اعلان کیا بلکہ پارٹی ارکان اسمبلی اور کونسل سے بھی عطیات کی اپیل کی۔ جی نرنجن نے کہا کہ پہلگام دہشت گرد حملے میں بے قصور ہندوستانی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس واقعہ سے ملک بھر میں برہمی پائی جاتی ہے۔ فوج نے آپریشن سندور کے تحت سرحد پار دہشت گرد ٹھکانوں کو تباہ کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ملک کے 140 کروڑ عوام فوجی کارروائی کے ساتھ ہیں۔ جی نرنجن نے عوام سے اپیل جت کہ وہ نیشنل ڈیفنس فنڈ میں عطیات سے فوج کی حوصلہ افزائی کریں۔ 1