نیوزی لینڈ میں نمائندہ سیاست سید مجیب کی دختر کی شادی، وزیراعظم کی مبارکباد

   

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں نمائندہ سیاست سید مجیب کی دختر کاشفہ فرناز سیدہ کی شادی جناب عبدالباقی محمد سے 30 ستمبر 2024ء کو انجام پائی جو شاداں کالج، حیدرآباد کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب محمد عبدالباری کے فرزند ہیں۔ تقریب نکاح بعد نماز مغرب جنت المندی موقوعہ 3/22-36 ریزروائر ڈاکٹر کولارو وی آئی سی میں انجام پائی جبکہ ولیمہ مسنونہ کا اہتمام یکم؍ اکٹوبر 2024ء کو گرانڈ ریسٹورنٹ، شاپ 17/20، ماؤنٹ ڈیریمٹ روڈ، ڈیئر پارک وی آئی سی میں کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نیوزی لینڈ محترم کرسٹو فرلکسن اور دیگر سرکردہ شخصیات نے جناب سید مجیب کو مبارکباد پیش کی۔ یاد رہیکہ سید مجیب عرصہ دراز سے روزنامہ سیاست سے وابستہ ہیں اور جناب زاہد علی خان، جناب ظہیرالدین علی خان مرحوم اور موجودہ نیوزایڈیٹر جناب عامر علی خان سے ان کے بہترین مراسم رہے ہیں۔ ادارہ سیاست بھی سید مجیب کو خوشی کے اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہے۔