نیپال میں پھنسے 105 ہندوستانی بحفاظت ناگپور واپس

,

   

ٹاملناڈو کے219افراد کی آج واپسی ‘ 100 افراد ہنوز لاپتہ

ناگپور ۔30؍اگست ( ایجنسیز )نیپال میں شدید سیلاب کے باعث پھنسے 105 ہندوستانی شہری بحفاظت اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ یہ تمام مسافر ناگپور کے رہنے والے تھے۔ میڈیا کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے وہ لوگ پٹنہ-پورنا ایکسپریس سے ناگپور ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ دوسری جانب ٹاملناڈوکے بھی کئی لوگوں کو بحفاظت ہندوستان لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ریاستی وزیر راج موہن نے بتایا کہ نیپال میں پھنسے ٹاملناڈو کے 319 افراد میں سے 219 کو بچا لیا گیا ہے اور یہ تمام لوگ 31 اگست کو ہندوستان واپس آ جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ دیگر 100 افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہفتہ کو ’کیلاش-مانسروور یاترا‘ پر گئے آندھرا پردیش کے 26 زائرین کا ایک گروپ بھی نیپال میں اچانک آئے سیلاب سے بچ کر بحفاظت واپس آ گیا ہے۔