لکھنو۔سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو وائیرل ہورہا ہے جس میں عورتوں کا ایک گروپ اترپردیش کی مارکٹ کے وسط میں ایک لڑکی کو گھیر کر پیٹائی کررہا ہے۔
بتایاجارہا ہے کہ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا ہے۔ رپورٹس کے بموجب ایٹا کی مارکٹ میں یہ کشیدگی اس وقت ہوئی جب کروا چوتھ کی خریدی کے لئے ہزاروں عورتیں وہاں پر جمع تھیں۔
ایسا مانا جارہا ہے کہ عورتوں کے اس گروپ نے لڑکی کے پیٹائی ان میں سے کسی ایک جو ”انٹی“ پکارنے کے بعد شروع کردی تھی
مارپیٹ سے قبل لڑکی سے مذکورہ عورت نے بحث بھی کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ پیر کی رات میں بابو گنج مارکٹ میں یہ واقعہ پیش آیاہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عورتوں کاایک گروپ نیلے رنگ کی جیاکٹ اور سفید اسکارف باندھی ہوئی لڑکی کی پیٹائی کررہا ہے۔
کچھ دیر بعد ایک عورت کسی طرح لڑکی کے چہرے سے اسکارف نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہے‘ جس کے بعد دوسری عورت لڑکی کے بال پکڑتی ہے اور اس کو تھپڑ رسید کرنا شروع کردیتی ہے۔
خاتون پولیس اہلکار کی مداخلت کے بعد جھگڑا میں نرمی ائی ہے
ویڈیو میں آخر کار دیکھا جاسکتا ہے خاتون پولیس اہلکار دونوں کے درمیان میں کھڑی ہے اور اطراف سے گولی گلوج اور چیخنے چلانے کی آوازیں آرہی ہیں