وجے روپانی نے دیا ایک متنازع بیان ، کہا کہ اگر کانگریس غلطی سے بھی انتخابات جیت گئی تو پاکستان میں خوشیاں منائی جائے گی

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا ہے کہ اگر یہ لوک سبھا انتخابات غلطی سے بھی کانگریس جیت جاتی ہے توپاکستان میں دیوالی مائی جائے گی ،اسلئے کہ وہ لوگ کانگریس سے جڑے ہیں اور ہم ایسا نہیں ہونے دئینگے ، یہ باتیں انہوں نے اسوقت کہی جب وہ گجرات میں وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔
روپانی نے کہا کہ 23اپریل کو عوام الناس مودی کی جیت کو یقنی بنائے گی ،جس کے بعد پاکستان میں سوگ منایا جائے گا ،روپانی نے کانگریسی لیڈر سیم پترودا پر بھی حملہ بولا کہا انہوں نے گذشتہ دنوں ہوئے پاکستان کے ائیر اسٹرائک پر بھی ثبوت مانگے تھے ۔
اس نے مزید کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور راہل گاندھی کے گرو پترودا کہتے ہیں کہ پانچ سات لوگوں کے لئے پورے پاکستان کو مجرم قرار دینا ٹھیک نہیں ہے ، سب کانگریسی لیڈر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں ۔
(سیاست نیوز)

TOPPOPULARRECENT