Tuesday , October 22 2019

وزیراعظم کو خط لکھنے والوں کیخلاف غداری کیس بند

پٹنہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار پولیس نے آج اس غداری کیس کو بند کردینے کی ہدایت دی جو وزیراعظم نریندر مودی کو ماب لنچنگ واقعات کے بارے میں کھلا مکتوب تحریر کرنے والے 49 مشہور فنکاروں اور دانشوروں کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔ مظفرپور میں چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے مقامی ایڈوکیٹ سدھیر کمار اوجھا کی داخل کردہ پٹیشن اور آگے بڑھا دیا تھا اور اس طرح ان کے حکم پر صدر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ آج پولیس ترجمان جتندر کمار نے بتایا کہ اب درخواست گذار کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Top Stories

TOPPOPULARRECENT