وزیر اعظم مودی کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ نے انہیں ’راکھی‘ روانہ کی ہے

,

   

احمد آباد۔ رکشا بندھن کے پر مسرت موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ جو کویڈ19بحران کی وجہہ سے ملاقات سے قاصر ہیں‘ لہذا پوسٹ کے ذریعہ انہوں نے راکھی روانہ کی ہے

احمد آباد میں مقیم
شیخ پاکستان سے ہیں گر فی الحال وہ احمد آباد میں شادی کے بعد سے مقیم ہیں اور یہ پچیس واں رکشا بندھن ہے جو وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ وہ منارہی ہیں۔

اس پر اے این ائی سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی بہن شیخ نے کہاکہ ”وزیراعظم مودی کو ہم پچھلے 30-35سال سے جانتے ہیں۔دہلی میں پہلی مرتبہ میری ان سے ملاقات ہوئی تھی تب انہیں پتہ چلا کہ میں کراچی سے ہوں اور یہاں پر شادی کی ہے تو انہوں نے مجھے بہن کہہ کر پکارا تھا۔

میرا کوئی بھائی نہیں ہے۔ لہذا دو تین سال رکشہ بندھن کے موقع پر جب میں دہلی ائی تو ان کی کلائی پر میں نے راکھی باندھی تھی“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”رکشا بندھن پر ایک مرتبہ میں نے ان سے کہاتھا کہ میں دعا کروں گی آپ گجرات ائیں اور چیف منسٹر بنیں۔

اس وقت وہ ہنسے مگر بعد میں وہ گجرات کے چیف منسٹر بنے۔ رکشا بندھن پر میں نے ان سے کہاتھا کہ میری دعاء قبول ہوئی ہے۔بعدازاں وہ وزیراعظم بھی بن گئے“

پوسٹ کے ذریعہ راکھی ر وانہ کی گئی
اس سال وزیراعظم مودی کی کلائی پر راکھی باندھنے سے شیخ قاصر ہیں‘ پوسٹ کے ذریعہ انہوں نے راکھی ارسال کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ راکھی اور کتاب وزیراعظم مودی نے قبول کرلی ہے۔

وزیر اعظم ک بہتر صحت کے وقت میں انہوں نے کہاکہ ”میں چاہتی تھی کہ 25ویں راکھی میں وزیراعظم کو ذاتی طور پر باندھوں مگر کویڈ19کی وجہہ سے میں ایسا نہیں کرسکی‘ ہرکوئی مسائل کا سامنا کررہا ہے۔

میں دعا کرتی ہوں کہ اگلے پانچ سال ان کے لئے شاندار رہیں اور ساری دنیا ان کے مثبت فیصلوں کو تسلیم کرے۔ میں ان کی درازی عمر کے لئے دعا گوہوں“
رکشابندھن اس سال 3اگست کے روز منایاجارہا ہے۔