نئی دہلی۔لوک سبھا سکریٹری نے کانگریس ایم پی راہول گاندھی سے استفسار کیاہے کہ وہ ایوان میں وزیراعظم نریندر مودی پر ان کے ریمارکس کے متعلق بی جے پی ممبرس کی جانب سے دی جانے والی نوٹس کا 15فبروری تک جواب دیں۔
گاندھی کو تحریر کئے گئے مکتوب جس پر 10فبروری کی تاریخ ثبت ہے مذکورہ سکریٹریٹ نے ان سے کہاہے کہ وہ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کانت دوبے اور پرہلاد جوشی جو پارلیمانی امور کے وزیر بھی ہیں کی طرف سے ان کے خلاف مرعات کی خلاف ورزی کے نوٹس پر اپنا جواب 15فبروری تک لوک سبھا کے اسپیکرکے زیر غور لانے کے لئے پیش کریں۔
منگل کے روز صدراتی خطبہ پر تحریک تشکر پر لوک سبھا میں گاندھی کی تقریر کے بعد جس میں انہوں نے ہندنبرگ۔اڈانی مسئلہ تبصرے کے حوالے سے دوبئے وا رجوشی نے ان کے خلاف نوٹسیں پیش کی تھیں۔
بی جے پی کے دونوں قائدین نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو اپنے نوٹس میں گاندھی پر بے بنیاد‘ توہین آمیز‘ غیر پارلیمانی اور بے عزتی“ پر مشتمل الزامات لگائے۔ اسپیکر نے گاندھی کے کئی ریمارکس کو خارج کردیاہے۔