ناگپور: مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے مبینہ طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جس پر بی جے پی نے پٹولے کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ بھنڈارا میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ بات چیت کے دوران،پٹولے نے مودی کے خلاف نفرت آمیز بیان بازی کی تھی جس کے بعد مہاراشٹرا کے سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر چندر شیکھر باونکولے نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ پٹولے کا وزیر اعظم کے خلاف یہ قابل اعتراض تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بھنڈارا اور گونڈیا ضلع کونسل کے انتخابات کی مہم کی تشہیر کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے مبینہ طور پر کہا، ’’میں مودی کو پیٹ سکتا ہوں، مودی کو میں گالی دے سکتا ہوں‘‘۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پیر کے روز یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔