حیدرآباد 4 مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی کل منگل 5مارچ کو مہانکالی مندر میںپوجا کریں گے ۔ وزیر اعظم ‘ مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے ہمراہ سکندرآباد میں مہانکالی مندر صبح 8 بجے پہونچیں گے ۔ مندر کے اندر وزیر اعظم اور کشن ریڈی کے علاوہ کسی اور کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی ۔ وزیر اعظم آج رات راج بھون حیدرآباد میں قیام کر رہے ہیں ۔وہ عادل آباد میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد یہاں پہونچے ہیں۔ وہ کل صبح 8 بجے مہانکالی مندر پہونچ کر پوجا کریں گے ۔ وزیر اعظم مندر میں پوجا کے بعد کشن ریڈی کے ساتھ بیگم پیٹ ائرپورٹ پہونچیں گے اور پھر سنگاریڈی میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔ وزیر اعظم سنگا ریڈی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم فی الحال تلنگانہ کے دو روزہ دورہ پر ہیں۔ آج انہوں نے عادل آباد ضلع میں کچھ ترقیاتی کاموںک ا افتتاح انجام دیا ۔ سنگاریڈی میں جلسہ عام سے خطاب کے بعد نئی دہلی واپس ہوجائیں گے ۔