وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آج ایرم منزل میں سکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

,

   

حیدرآباد: وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ تمام تنقیدوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایرم منزل میں سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہاں سکریٹریٹ کی ایک شان عمارت تعمیر کی جائے گی او رایک قانون ساز اسمبلی کی بھی عمارت تعمیر ہوگی۔ سنگ بنیاد سے قبل کے سی آر ایک خصوصی پوجا ”بھومی پوجا“ کی رسم انجام دئے ۔ ٹھیک دوپہر بارہ بجے انہوں نے ایرم منزل میں سنگ بنیاد رکھے ہیں۔ اس بھومی پوجا میں ٹی آرایس پارٹی کے تمام اراکین شامل تھے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے پرگتی بھون میں ظہرانے کا نظم کیاگیا ہے۔ اس موقع پر وزیر عمارت و شوارع وی پرشانت ریڈی بھی موجود تھے۔ یہ تعمیر ہونے والا نیا سکریٹریٹ جملہ چار لاکھ مربع گز پر مشتمل ہوگا۔ اور اس کی تعمیر کیلئے تقریبا 400کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے۔ اور نئے بننے والے اسمبلی ہاؤز میں اسمبلی، کونسل ہالس، سنٹرل ہالس بنائے جائیں گے۔ اس کی تعمیر کے لئے تقریبا 100کروڑ روپے لاگت آرہی ہے۔