حیدرآباد۔ اس بات کے مد نظر کہ کویڈ کے اس وقت میں وزیر صحت برائے تلنگانہ کو ایک بازو کرتے ہوئے ان کے بجائے ائی ٹی اور انڈسٹری منسٹر اور چیف منسٹر تلنگانہ کے بیٹے کے ٹی راماراؤسرخیوں میں آرہے ہیں‘ سابق رکن پارلیمنٹ کونڈا ویشویشوار ریڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پوچھا کہ”وزیر صحت کون ہے؟“۔
Health Minister needs more funds from KCR KTR Govt. but unable to pick up courage to ask them, leave alone demand. His only resort is appeal to Social Media to keep quiet
While I cannot request anyone to keep quiet, I request you all to appeal to the K Govt. to release more funds pic.twitter.com/hxVb4jmm4l— Konda Vishweshwar Reddy (@KVishReddy) June 29, 2020
Who is the Health Minister in the picture below? pic.twitter.com/CZGFEphkwb
— Konda Vishweshwar Reddy (@KVishReddy) June 30, 2020
ٹوئٹر کا سہارا لے کر مسٹر ریڈی نے مذکورہ تصویر جو حکومت کی جانب سے لوگوں میں شعور بیداری کے مقصد سے شہراو رمضافات میں لگائے گئے ہورڈنگس کی تصویر پوسٹ کی جس میں وزیر صحت غائب ہیں۔تصویر پوسٹ کرنے کے دوران انہوں نے تبصرہ کیاکہ”مندرجہ ذیل تصویر میں وزیر صحت کون ہے؟“۔
مذکورہ ہورڈنگ میں ایک جانب چیف منسٹر کے سی آر اور دوسرے جانب ائی ٹی اور اوزیر صنعت کے ٹی راما راؤ کی تصویریں ہیں۔ جبکہ باپ او ربیٹے کی کرونا وائرس کے متعلق شعور بیداری کے لئے تصویر میں موجودگی وزیر صحت ایٹلہ راجندرا کو مکمل طور پر ہورڈنگ میں نظراندازکرنا ہے جو سرکاری خرچ پر نصب کئے گئے ہیں۔
مسٹر ریڈی نے نے دعوی کیاہے کہ درحقیقت کے سی آر ہر معاملے میں اپنے بیٹے کو آگے بڑھانا چاہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو فیصلہ وزیرصحت کو کرنا ہے وہ ائی ٹی منسٹر او رچیف منسٹر لے رہے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ صحت کے معاملات ایٹلہ راجندر سے زیادہ کے سی آر اور کے ٹی آر بات کررہے ہیں۔ مسٹر ریڈی نے مطالبہ کیاکہ ریاست میں ہلت ایمرجنسی کا اعلان کریں اور کہا کہ ریاست میں کرونا وائرس پر قابو پانے میں حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ہے