لکھنو۔ شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیرمن وسیم رضوی کوکرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے‘ جس کی وجہہ سے وہ اپنے آپ تنہائی میں چلے گئے ہیں۔
ان کے خلاف جاری سنوائی کے ضمن میں چل رہی تحقیقات کے معاملے میں وسیم رضوی 15ستمبر کے روز رام پور گئے تھے۔
رام پور سے واپسی کے بعد ان کے اندر علامتیں نمودار ہوئی تھیں۔
لکھنو کے چارک اسپتال میں انہوں نے کرونا کی جانچ کرائی تھی۔ جب رپورٹ ائی تو انہیں جانچ میں مثبت پایاگیاہے۔
ان سے رابطے میں انے والے تمام لوگوں کو رضوی نے اپنی جانچ کرانے کا مشورہ دیاہے۔
نیوز ٹریک کے بموجب رضوی نے مولویوں اور مولانا لوگوں پر تنقید کی او رکہاکہ”انہیں میری کرونا مثبت رپورٹ سے خوش نہیں ہونا چاہئے۔
کرونا وائرس کو شکست دے کر میں واپس لوٹوں گا“۔
وسیم رضوی کو فی الحال گھر کے اندر قرنطین میں ہیں نے انکشاف کیاہے کہ ”فی الحال میرے سر اورپیٹ میں انفکشن کے دوران درد ہے‘ سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے‘
لہذا میں ڈاکٹرس کے مشورہ کے بعد بھی اسپتال میں اب تک شریک نہیں ہوا ہوں“