بھرت پور: بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ کسان تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، اگر وقت پر کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے تو تحریک پھر سے شروع ہو سکتی ہے۔ راکیش ٹکیت نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے صرف تین زرعی قوانین کو منسوخ کیا ہے، لیکن کسان تنظیموں کے دیگر مطالبات ابھی پورے نہیں کئے گئے ہیں۔ ایم ایس پی پر کوئی قانون نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس پی کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن حکومت کا کام بہت سست ہے۔ اگرایسا ہی رہا تو کسی بھی وقت کسانوں کی تحریک دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ اویسی بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہیں۔