وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کا آج مختلف تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات

   

مخالفت اور تائید میں نمائندگیوں کی وصولی ، صدرنشین کا جے پی سی سرکاری عہدیدراوں سے خطاب ہوگا

حیدرآباد۔27۔ستمبر۔(سیاست نیوز) وقف ترمیمی بل 2024 کا جائزہ لینے کے لئے حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی وقف ترمیمی بل کے سلسلہ میں28 ستمبر بروز ہفتہ مختلف تنظیموں اور اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے نمائندگیاں وصول کرے گی ۔ ہوٹل تاج کرشنا میں منعقد ہونے والی اس ملاقات کے دوران مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے جہاں وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں سرکردہ شخصیات ملاقات کریں گے وہیں وقف ترمیمی بل کی تائید میں بھی کئی گروپس پارلیمانی کمیٹی کے ذمہ داروں سے ملاقات کریں گے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے جن لوگوں کو ملاقات کے لئے مدعو کیا ہے ان میں جملہ 7 گروپس شامل ہیں جو کہ صبح 9:35 تا10:35 کے درمیان ملاقات کریں گے ۔ جے پی سی کے مدعوین کی فہرست میں چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ مسٹر کونڈا وشویشورریڈی ‘ آل انڈیا پسماندہ مسلم محاذ ‘ کے علاوہ وقف جائیدادوں پر قابض فریق جو تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کے خلاف مقدمہ بازی کر رہے ہیں ان میں مہیش راج دوبے بوڈ اپل ‘ مٹو دیویندر ریڈی جوبلی پلی انکلیو ویلفیر اسوسیشن (گٹلہ بیگم پیٹ) کے علاوہ پی وینکٹیشور ریڈی ‘ کے چندر شیکھر ریڈی کنوینر رعیتو ہکولا سادھنا سمیتی شامل ہے جو کہ وقف ترمیمی بل کی حمایت اور حکومت کی تائید میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ذمہ داروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔اس کے علاوہ کمیٹی نے محض 2 گروپس ایسے مدعو کئے ہیں جن کی جانب سے وقف ترمیمی بل کی مخالفت کی توقع کی جار ہی ہے جن میں کل ہند انجمن صوفی سجادگان کے علاوہ رکن قانون ساز کونسل جناب محمد محمود علی بی آر ایس شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے عہدیداروں کی نگرانی میں جو منصوبہ تیار کیاگیا ہے ۔ )3سلسلہ صفحہ 2پر )