ولیج ریونیو آفیسرس کے تقررات پر حکم التواء سے ہائی کورٹ کا انکار

   

دو سال تک قواعد مرتب نہ کرنے پر حکومت سے وضاحت طلبی
حیدرآباد ۔4 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ولیج ریونیو آفیسرس کو دیگر محکمہ جات میں ضم کرنے سے متعلق حکومت کے فیصلہ پر حکم التواء جاری کرنے سے انکار کردیا۔ ولیج ریونیو آفیسرس نے جی او 121 کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی۔ اس جی او کے تحت ولیج ریونیو آفیسرس کو اضلاع میں دیگر محکمہ جات کے تحت خدمات کی انجام دہی کا پابند کیا گیا۔ ضلع کلکٹرس نے وی آر اوز کو نئی پوسٹنگ دینی شروع کردی ہے۔ ایسے میں یہ معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون دو ہفتے جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس پی مادھوی دیوی نے مختلف تنظیموں کی جانب سے دائر کردہ پٹیشن کی سماعت کی ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت وی آر اوز کی پوسٹنگ کو روکنے کیلئے کوئی احکامات جاری نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوسٹنگ ہائی کورٹ کے قطعی احکامات کے تابع رہیںگے۔ درخواست گزاروں نے جاننا چاہا کہ پوسٹنگ کے معاملہ میں سینیاریٹی کو نظر انداز کیوں کیا گیا ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے قواعد و ضوابط طئے کئے بغیر بھی عجلت میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ وی آر اوز کی تعیناتی حکومت کا پالیسی فیصلہ ہے اور تمام سرکاری ملازمین کو فیصلہ کا پابند ہونا چاہئے ۔ جسٹس پی مادھوی دیوی نے حکومت سے وضاحت طلب کی کہ دو سال قبل ولیج ریونیو آفیسر کی خدمات کو ختم کرنے کے بعد دوبارہ تعیناتی کیلئے قواعد و ضوابط تیار کیوں نہیں کئے گئے۔ ر