وہاری کی حیدرآبادی ٹیم میں واپسی

   

حیدرآباد۔ ہنوما وہاری اس بارآندھرا پردیش کے بجائے ہندوستان کے ڈومیسٹک سیزن میں حیدرآباد کے لیے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ وہاری نے حیدرآباد سے ہی اپنے کیریئر کا آغازکیا تھا ،11۔ 2010 میں ڈیبیوکرتے ہوئے وہ 16۔2015 تک حیدرآباد کے لیے کھیلے تھے ۔ اس کے بعد 17۔ 2016 کے سیزن میں وہاری نے آندھرا پردیش کے لیے کھیلنا شروع کیا اور جب وہ دستیاب ہوتے تو بطورکپتان ٹیم میں شامل ہوتے تھے ۔وہاری نے 12 ٹسٹ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے ۔