ویسٹ انڈیز ٹیم کی 15 برس بعد پاکستان آمد

   

لاہور۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کراچی پہنچ گئی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں ہار پہنائے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی خواتین کی ٹیم 15 برس بعد پاکستان آئی ہے۔پاکستان روانگی سے قبل دبئی ایرپورٹ پرکیریبئن ٹیم کی کپتان میریسا نے کہا کہ پاکستان میں ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا حصہ بننے پرخوشی ہے۔ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ ہماری ٹیم نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کیا، کسی ٹیم کو تو ابتداء کرنی تھی اور ہماری ٹیم نے یہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کی ٹیم مضبوط ہے اور ہم انہیں آسان حریف نہیں سمجھیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان تین میچز پرمشتمل سیریز کا آغاز کل (31 جنوری) کو ہوگا جبکہ دوسرا ٹی ٹوئنٹی یکم فروری اور تیسرا 3 فروری کو ہوگا۔ یہ تینوں میچز 31 جنوری، یکم اور 3 فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں دبئی میں 7،9 اور 11 فروی کو ونڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل مارچ اپریل 2014 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے ساتھ ٹسٹ سیریز اور 7 میچز پر مشتمل ونڈے سیریز کھیلی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز تو برابر رہی تھی تاہم او ڈی آئی سیریز میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2-5 سے شکست دی تھی۔