ویسٹ انڈیز کا سنہرا دور ختم ، سامی

   

دبئی: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سامی کے مطابق ٹی ٹوئنتی میں کیربئین ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے عروج کا دور ختم ہوگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ پر وننگ ٹرافی کے ساتھ ویسٹ انڈیز ٹیم کی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے ڈیرن سامی کا کہنا تھا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاہوں گا جس سے وہ اس فارمیٹ کے کنگ بنے, آج جیتو یا ہارو، میدان سے اسی طرح جاؤ جو ہماری میراث ہے۔ڈیرن سامی نے کہا کہ آج وہ اس عظیم عہد ختم ہوگیا جس کا میں بھی حصہ ریا، ان تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس سنہرے دور میں ساتھ تھے۔