موقع پر تعینات پولیس جوانوں نے موقع پر مداخلت کی‘ دونوں پارٹیوں کے ممبرس کوعلیحدہ کیا‘ اور حالات کو قابو میں کرلیا۔
میرٹھ۔ میرٹھ میونسپل کارپوریشن میں اے ائی ایم ائی ایم اور بی جے پی کونسلروں کے درمیان میں جمعہ کے روز حلف برداری تقریب کے دوران تصادم کا واقعہ پیش آیاہے۔
تقریب کے آغاز پر ”وندے ماترم“ پر ناراضگی کے بعد نوک جھونک شروع ہوئی۔مشکل اس وقت پیش ائی جب چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی اڈیٹوریم تقریب کے دوران جب حیدرآباد ایم پی کی زیرقیادت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین (اے ائی ایم ائی ایم) کے کونسلر نے قومی گیت گانے سے انکار کردیا۔
موقع پر تعینات پولیس جوانوں نے موقع پر مداخلت کی‘ دونوں پارٹیوں کے ممبرس کوعلیحدہ کیا‘ اور حالات کو قابو میں کرلیا۔مقامی میڈیکل کالج پولیس اسٹیشن میں متعدد بی جے پی ممبرس کے خلاف بعدازاں ایک مقدمہ درج کیاگیا ہے
۔تقریب میں ہری کانت اہلوالیہ کوکمشنر بلدیہ نے شوروغل اور ”وندے ماترم“ اور”بھارت ماتا کی جئے“ کے نعروں کے درمیان میں میئر کا حلف دلایاپھر 15کے جتھوں میں نو منتخبہ کونسلرس کو بھی حلف دلایا۔
بعدازاں نیوز رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے اے ائی ایم ائی ایم کونسلرس نے بی جے پی پر مارپیٹ کاالزام لگایا۔ وارڈ 17کے کونسلرفضل کریم نے الزام لگایاکہ وارڈ75کے کارپوریٹر ریشما کے شوہر دلشاد سیفی اور وارڈ79کارپوریٹر آصف شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اے ائی ایم ائی ایم میٹروپولٹین صدر عمران انصاری نے کہاکہ پارٹی کے تمام 11کارپوریٹرس مقامی پولیس اسٹیشن جائیں گے اور بی جے پی ورکرس کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کرائیں گے۔
واقعہ کے متعلق پوچھنے پر بی جے پی کے سابق ریاستی یونٹ صدر اورراجیہ سبھا ایم پی لکشمی کانت باجپائی نے کہاکہ ”جب وہ ائین کا حلف لیتے ہیں تو ائین میں مذکوروندے ماترم گانے پر کیااعتراض ہے؟اسے گانے میں کوئی مجبوری نہیں ہے لیکن جب یہ گایاجارہا ہے تو کم ازکم کھڑے ہوجائیں اور خاموش رہیں“۔
باجپائی نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگارہے ہیں ایک ملازم جو قومی گانے سے اچھی طرح واقف نہیں ہے اس کو گانے کے لئے منتخب کیاگیاہے۔ بی جے پی لیڈر نے دعوی کیاکہ اس نے خود جاکر ’وندے ماترم‘ گانے پر مجبور کیا۔
درایں اثناء مذکورہ پولیس نے بی جے پی لیڈران کے خلاف دلشاد سیفی کی شکایت پر مقدمہ درج کیاہے۔ ایس ایچ او یوگیند سنگھ نے کہاکہ بی جے پی کارپوریٹر اتم سنگھ اور پارٹی لیڈر راجیوگپتا عرف کالے اورکویتا راہی کے نام ان پندرہ لوگوں میں ہیں جن کا ذکر ایف ائی آر میں کیاگیاہے۔
ایس ایچ او نے کہاکہ ائی پی سی کی دفعہ147‘323‘ 352اور506کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے اور تحقیقات کے بعد کاروائی کی جائے گی۔انصاری نے کہاکہ اس سے قبل 11میں سے اے ائی ایم ائی ایم کے 3کارپوریٹرس نے حلف لیاجبکہ ماباقی ہفتہ کے روز حلف لیں گے۔
حلف لینے کے بعداہلوالیہ نے کہاکہ ہر کسی یہ ذمہ داری ہے کہ شہر کوخوبصورت اورصا ف ستھرا رکھیں۔ وہیں بی جے پی کے میرٹھ سے لوک سبھا ایم پی راجندرا اگروال نے تقریب میں شرکت کی جبکہ اپوزیشن سے کسی بھی لیڈر نے حصہ نہیں لیاہے۔
اس مرتبہ اے ائی ایم ائی ایم نے میرٹھ میونسپل کارپوریشن میں طاقت حاصل کی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے 13کونسلروں کے مقابلے اویسی کی پارٹی کے 11کارپوریٹرس ہیں اور تمام مسلم اقلیتی کمیونٹی سے ہیں۔