واشنگٹن : امریکہ میں سعودی عرب کی سفیرشہزادی ریما بنت بندرنے میامی میں ایف آئی آئی ترجیحی سربراہ اجلاس میں ایک پینل میں مملکت کے ویژن 2030 کے مربوط اورجامع اثرات پرروشنی ڈالی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مملکت کی حکمت عملی نے آج نجی شعبے میں نوجوانوں کوکامیابی سے آگے بڑھایا ہے اور لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ خود کو اجتماعی طورپردیکھیں اور اس بات کو تسلیم کریں کہ ان کے عزائم دوسروں کی فلاح وبہبود میں کیاکردار اداکرسکتے ہیں۔شہزادی ریما21 ویں صدی کے سب سے بڑے بحران زندگی کے بارے میں ‘داپیپلزباٹم لائن’ کے عنوان سے پینل میں گفتگوکررہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ نوجوانوں کی کامیابی دیکھ رہے ہیں،وہ نہ صرف سرکاری شعبے میں داخل ہو رہے ہیں بلکہ نجی شعبے میں بھی شامل ہورہے ہیں۔آج ہر ایک نوجوان ہمارے ملک کو ترقی دینے کے اس ویژن میں اپنا کردار جانتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’ویژن 2030 فرد کو اجتماع کا حصہ بننے کا موقع مہیاکررہا ہے اوراس بات کو تسلیم کررہا ہے کہ ہر ٹکڑے، ہرقدم، کام،عزائم نے دوسروں کی اجتماعی فلاح وبہبود میں اضافہ کیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ چیز ہے جو ہمیں ایک قوم کے طور پرآگے بڑھا رہی ہے‘‘۔