جگدل پور : چھتیس گڑھ کے آکاشوانی کیندر جگدل پور کے تیلی مارنگا میں واقع ریلے سینٹر کا ٹاور جمعہ کو گرگیا۔ ٹاور گرنے کی وجہ سے آکاشوانی کی ریڈیو کی نشریات بند ہو گئی ہیں۔ نئے ٹاور کو کھڑا کرنے میں دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں۔ تقریباً 50 سال پرانے اس ٹاور کی اونچائی 168 میٹر تھی۔ ٹاور گرنے کے واقعہ کی تحقیقات پرسار بھارتی کرے گی۔ واقعہ کے وقت ریلے سنٹر میں ڈیوٹی پر موجود انجینئر پرفلا پنا نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر 2.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ اس وقت تیز ہوائیں نہیں تھیں۔ تحقیقات کے بعد ہی واقعہ کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔ آکاش وانی مرکز کے ڈائریکٹر بلویر کچھ سے نشریات کی صورتحال پر بات کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ریڈیو پر نشریات بند ہو گئی ہیں۔