ٹرمپ منگل کو نیویارک کی عدالت میں پیش ہونگے

   

نیویارک : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ منگل کی سہ پہر نیویارک کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ جمعہ کو عدالتی آفیشل کی جانب سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق جہاں ان پر فرد جرم عائد کیا جائے گا۔ ان کی بطور ایک سابق امریکی کمانڈر انچیف رسمی طور پر عدالت کے سامنے پیش ہونا اور گرفتاری دینا تاریخی اور افسوسناک منظر ہوگا۔ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے وکلا اپنے دفاع کیلیے تیار ہیں تو دوسری جانب پراسیکیوٹر (استغاثہ) سابق صدر کے خلاف گرینڈ جیوری کی طرف سے خاموش رہنے کے لیے دی گئی رقم کی تحقیقات کے معاملے پر کیس کا دفاع کریں گے۔ کانگریس میں ری پبلکینز نے اس سارے معاملے کو سیاسی وجوہ قرار دیا ہے۔