ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے تین بچوں کی ماں عدالت سے رجوع

   

٭ تین چھوٹے بچوں کی ماں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کیلئے بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع ہوئی۔ خاتون کا دعویٰ ہیکہ ٹک ٹاک کے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس سے وہ کئی مسائل کا شکار ہورہے ہیں۔ درخواست گذار نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کے باعث ہونے والی حادثاتی اموات کے ریکارڈ کا بھی مطالبہ کیا۔ خاتون کا یہ بھی دعویٰ ہیکہ مذہبی گروپ میں نفرت اور عداوت پھیلانے کیلئے بھی ٹک ٹاک ذمہ دار ہے۔