ٹیکسی ڈرائیور نے اجنبی شخص کو گردہ عطیہ کر دیا

   

نیوجرسی: انسانی ایثار اور ہمدردی کی ایک عجیب و غریب خبر امریکہ سے آئی ہے جہاں اوبر ٹیکسی ڈرائیور نے ایک اجنبی مریض کو اپنا گردہ عطیہ کر دیا ہے۔سابق امریکی فوجی ٹِم لیٹس، نیوجرسی میں رہتے ہیں جہاں ایک دن انہیں 73 سالہ بِل سیموئیل کو اسپتال پہنچانا تھا جن کے گردے فیل ہوچکے تھے۔ گزشتہ 20 برس کی ذیابیطس سے ان کے دونوں گردے ناکارگی کی آخری حد پر تھے۔دوسری جانب ڈاکٹروں کو بِل کے لیے گردہ درکار تھا اور وقت گزرتا جارہا تھا کیونکہ ڈائلائسِس کا عمل بھی بہت کارگر ثابت نہیں ہورہا تھا۔ تاہم ٹِم نے انہیں اسپتال پہنچایا اور اس دوران ان سے گفتگو بھی کرتا رہا۔ اب ان دونوں کے درمیان بے تکلفی بڑھی اور بِل نیانہیں بتایا کہ وہ گردے کے عطئے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔