ٹیکوں کے لئے طاقتور ہندوستانی جارحانہ کال کررہے ہیں۔ پونا والا

,

   

لندن۔ اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ”ہندوستان میں بعض بے حد طاقتور لوگوں“ کی جانب سے کویشیلیڈ کے سربراہی کے لئے دباؤ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے‘ سیریم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا(ایس ائی ائی) سی ای او ادار پوناوالا نے میڈیا رپورٹس کے بموجب کہاکہ یوکے میں بھی ٹیکہ کی پیدوار شروع کرنے کی وہ تیاری کررہے ہیں۔

دی ٹائمز کو دئے گئے ایک انٹرویو میں پونا والا نے کہاکہ ہندوستان میں لاکھوں کویڈ19کے ٹیکوں کی ڈیلیوری کی جب بات آتی ہے تو تمام چیزیں انکے کاندھوں پر لادی جاتی ہیں۔

پوناوالا نے دی ٹائمز کو بتایاکہ”میں ایک طویل وقت کے لئے یہاں (لندن) میں رہ رہاہوں‘ میں ان حالات میں واپس جانا نہیں چاہتاہوں۔ ہر چیز میرے کاندھوں پر لادھی جارہی ہے۔ مگر میں یہ اکیلا نہیں کرسکتاہوں۔

میں ایسی حالات میں نہیں جانا چاہتاہوں جہاں پر ایک صرف اپناکام کرنا چاہارہے ہیں اور صرف آپ ایکس‘ وائی اور زیڈ کی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کررہے ہیں صرف اس وجہہ سے آپ جانتے نہیں ہیں آپ کیاکررہے ہیں“

YouTube video

توقع‘جارحیت
ہندوستان کے بہت زیادہ طاقتور وار لوگو کی جانب سے پہلے انہیں ٹیکہ فراہم کرنے کے متعلق محصول فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ”مذکورہ توقع او رجارحیت کی سطح یقینا غیر متوقع ہے۔

یہ غیر یقینی ہے۔ ہر کوئی سمجھ رہا ہے کہ ٹیکہ اس کو مل جائے گا۔ وہ سمجھ نہیں پارہے ہیں سب سے پہلے انہیں کیسا ملے گا“۔

کویڈ19کی دوسری لہر کے پیش نظر ہندوستان کو ٹیکہ کے لئے مدافعت درپیش ہورہی ہے اور ملک میں 18-44سال کی عمر کے لوگوں کو ٹیکہ دینے کا شروعات کا اعلا ن ہفتہ سے تیسری دور کے طور پر کیاگیا ہے مگر ٹیکہ کی مانگ کی قلت کے پیش نظر کئی ریاستوں میں یہ شروع نہیں ہوا ہے۔

پونا نژاد دوائیں کی مذکورہ کمپنی کے سی ای اور نے کہاکہ آنے والے دنوں میں لندن میں ٹیکہ کی پیدوار کا سرکاری اعلان کیاجائے گا۔ حال ہی میں مرکزی حکومت نے ایس ائی ائی کو 3000کروڑ او ربھارت بائیو ٹیک کو 1500کروڑ کے قرض کا اعلان کیاہے۔