ٹی آر ایس کے خلاف بی جے پی کی چارج شیٹ

   

حیدرآباد : مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر 22 نومبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ ٹی آر ایس حکومت کے وعدوں کی عدم عمل آوری پر چارج شیٹ جاری کرنے کے علاوہ پارٹی منشور کیلئے تجاویز پیش کریں گے۔ بی جے پی قیادت جی ایچ ایم سی انتخابات پر طاقت جھونک رہی ہے۔ بی جے پی نے قومی جنرل سکریٹری بھوپیندر یادو کو انتخابات کا انچارج نامزد کیا گیا۔ کل مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر حیدرآباد کا دورہ کررہے ہیں۔ وہ تلنگانہ کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں۔ اس لئے پارٹی نے انہیں حیدرآباد روانہ کرنے اور حکومت کے وعدوں کی عدم عمل آوری کے خلاف چارج شیٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔