ٹی آر پی اسکام میں رپبلک ٹی وی کے سی ای او پر ممبئی پولیس نے شکنجہ

,

   

ممبئی۔ایک او رکاروائی میں ممبئی پولیس نے رپبلک ٹی وی کے سی ای او وکاس کنچن دانی کو جاریہ ٹی آر پی اسکام کے ضمن میں گرفتار کرلیاہے‘ اتوار کے روز عہدیداروں نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔

مذکورہ مبینہ ٹی آر پی اسکام میں گرفتا ر ہونے والے یہ 13فرد ہیں جس میں کم سے کم تین ٹیلی ویثرن چیانل بشمول رپبلک ٹی وی کا اس میں پولیس نے نام شامل کیاہے۔

تاہم رپبلک ٹی وی نے اتوار کے روز اس کو ”غیر قانونی“ گرفتاری قراردیتے ہوئے کہاکہ گھر سے انہیں 3بجے صبح مناسب دستاویزات کے بغیر گرفتار کیاگیاہے۔

کنچن دانی نے کو توقع کی جارہی ہے کہ تعطیل کے روز چلائی جانے والی عدالت میں پیش کیاجایاگا جبکہ رپبلک ٹی وی نے گرفتاری کے فوری بعد ان کی رہائی کے لئے مہم چلانا شروع کردیاہے۔

مذکورہ چیانل نے کہاکہ ”رپبلک ٹی وی نے عدالتوں سے قومی اپیل کی ہے کہ ایک خود مختار نیوز تنظیم پر حملوں کو روکنے کے لئے مداخلت کریں“ ہیش ٹیگ فری رپبلک سی ای او ناؤ۔

چیانل نے کہاکہ پہلے بھی کنچن دانی کو ماضی میں طلب کیاگیاتھا اور ممبئی پولیس کی جانب سے 100گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی ہے اور اس کو رپبلک ٹی وی کو ”نشانہ“ بنانا قراردیاہے۔