پارلیمنٹ سکیوریٹی کیس : 4 ملزمین 7 دن کی پولیس تحویل میں

   

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو چاروں ملزمین کو سات دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے جن پر پارلیمنٹ میں سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام ہے۔ملزم منورنجن ڈی، ساگر شرما، امول شندے اور نیلم دیوی پر انسداد دہشت گردی کے سخت قانون UAPA کے علاوہ تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔انہیں سٹی پولیس کے ذریعہ این آئی اے کیسز کے لئے خصوصی جج ہردیپ کور کے سامنے پیش کیا گیا ۔پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ حملہ منصوبہ بند تھا اور ملزمین نے خوف پیدا کرنے کی کوشش کی ۔