پارلیمنٹ میں مرکز منی پور واقعہ پر حقائق پیش کریگا۔ کرن رججو

,

   

ضلع کانگپوکپی میں 4مئی کو پیش آنے والے کسی بھی تنازعہ میں پڑنے سے انکار کرتے ہوئے‘ انہوں نے اشارہ دیاکہ پارلیمنٹ کے باہر اس مسلئے پر بحث کرنا مناسب نہیں ہے۔


چینائی۔ مرکزی وزیر برائے زمینی سائنس کرن رججو نے شمال مشرقی ریاست میں دو عورتوں کو برہنہ پریڈ کراتے ہوئے دیکھائے گئے ویڈیو پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ منی پور کے واقعات پر مرکز حقائق پیش کریں گا۔

ضلع کانگپوکپی میں 4مئی کو پیش آنے والے کسی بھی تنازعہ میں پڑنے سے انکار کرتے ہوئے‘ انہوں نے اشارہ دیاکہ پارلیمنٹ کے باہر اس مسلئے پر بحث کرنا مناسب نہیں ہے۔

رججو نے یہاں نامہ نگاروں کو اس معاملے پر تبصرہ مانگنے پر بتایاکہ”پارلیمنٹ کے اندر جو کچھ بھی موضوعات پر بحث ہوگی ہم اپنے نکات پیش کریں گے۔ مگر فی الحال اس معاملے پر باہر میں کچھ نہیں کہنا چاہتاہوں“۔

منسٹر نے کہاکہ ”میں یہاں پر (آج) روزگار میلہ کے لئے آیاہو۔ میں کوئی (دوسری) بات نہیں کروں گا“۔

اہلکاروں نے بتایاکہ 4مئی کے واقعہ میں 19سال کی عمر کے پانچوں فرد کو بھی منی پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔رہائی سے قبل الزام ہے کہ دو خواتین کے جنسی زیادتی کی گئی ہے۔ چہارشنبہ کے روز اس خوفناک واقعہ کا 26سکنڈ پر مشتمل ایک ویڈیو منظرعام پر آیاہے۔

میتی کمیونٹی کو درج فہرست قبائل(ایس ٹی) موقف فراہم کرنے کی مانگ کے خلاف پہاڑی اضلاعوں میں ”قبائل اظہار یگانگت مارچ“3مئی کو ریاست میں نکالاگیاتھا جس کے اگلے روز سے نسلی تشدد پھوٹ پڑا جس میں 160سے زائد کی موت ہوئی ہے اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

منی پورکی آبادی کا 53فیصد میتی ہیں جو زیادہ تر امپال وادی میں رہتی ہے‘ وہیں قبائل جو ناگا اور کوکیس پ مشتمل ہیں جملہ آبادی کا40 فیصدہیں اور پہاڑی اضلاعوں میں مقیم ہیں۔