پاسبان انقلاب کو دہشت گردتنظیم قرار دینااپنے پیر پر خود کلہاڑی مارنا ہے:ایران

   

تہران : ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان نے یورپی پارلیمان کی طرف سے پاسبان انقلاب ایران کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز پر کہا ہے کہ یورپ اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مارنا چاہتا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی ایرنا کے مطابق، عبدالہیان نے یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی پارلیمان کی طرف سے پاسبان انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز قابل تنقید ہے،افسوس کہ آج یورپی پارلیمان نے اپنے سیاسی تدبر اور بصیرت سے ْمبرا جذبات سے عاری اور غیر پیشہ وارانہ تجویز پیش کرنے کافیصلہ کیا ہے۔عبدالہیان نے کہا کہ پاسداران انقلاب ایران، قومی سلامتی و انسداد دہشتگردی سمیت علاقائی بقا کی بحالی میں کلیدی کردار کا حامل ایک قومی ادارہ ہے۔