جموں2ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )جموں و کشمیر کے پنچھ علاقے میں اتوار کی شام پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی بلا وجہ فائرنگ میں ایک ہندوستانی جوان شہید ہوگیا۔دفاعی ترجمان نے پیر کو یہ اطلاع دی۔محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا،‘‘پاکستانی فوج نے اتوار کی شام لائن آف کنٹرول کے نزدیک پنچھ علاقے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا وجہ فائرنگ کی جس میں گرینیڈ یئر ہیم راج جاٹ (23)شہید ہوگیا۔وہ راجستھان میں اجمیر ضلع کی روپان گڑھ تحصیل کے بھادون گاؤں کا رہنے والا تھا۔اس کے خاندان میں اس کی ماں ڈھاکہ دیوی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج نے بھی پاکستانی فائرنگ کا منہ توڑجواب دیا ہے جس میں پاکستان کی کئی فوجی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچاہے ۔ترجمان نے بتایا کہ گرینیڈیئر ہیم راج ایک بہادر اور ایماندار فوجی تھے ۔ملک ان کی قربانی اور فرض کے لئے ہمیشہ ان کا قرض دار رہے گا۔