پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کا انتقال

,

   

لاہور ۔ /6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کا بعمر 63 سال جمعہ کو یہاں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔ ان کی فیملی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے 1977 ء اور 1993 ء کے درمیان 67 ٹسٹ اور 104 ونڈے انٹرنیشنل میچیس کھیلے تھے ۔ غیرمعمولی لیگ اسپنر کے سامنے لگ بھگ تمام بیاٹسمین متزلزل ہوجایا کرتے تھے ۔