پاکستانی مرد خواتین کو حقارت سے دیکھتے ہیں: برطانوی وزیر

   

لندن: برطانوی وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے کہا ہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی مرد ہمارے سماج کے برخلاف فرسودہ اور گھناؤنا انداز اپناتے ہوئے خواتین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔اسکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں برطانوی وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین نے یہ بات بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی استحصال سے نمٹنے کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہی۔خاتون وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی نڑاد مرد برطانوی ثقافتی اقدار کو پامال کرتے ہیں اور ان کے رویے برطانیہ کی سماجی روایات سے متصادم ہیں۔حالانکہ وزیر داخلہ بریورمین کو بتایا گیا تھا کہ 2020 میں ہوم آفس کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی یا بدسلوکی کرنے والے گینگ 30 سال سے کم عمر کے سفید فام مردوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔