Sunday , October 20 2019

پاکستان اب دہشت گردوں کی لاشوں کو شمار کر رہا ہے وزیر اعظم مودی کا بیان

لوک سبھا انتخابات کی گرما گرمی جا ری ہے اسی بیچ وزیر اعظم مودی بھی ملک کے مختلف حصوں میں دور ے کر رہے ہیں اور عوام کے سامنے جھوٹ بول کر اپنی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں ،اڈیشہ کے کوراپٹ ضلع میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے ایکشن کے بعد اب پاکستان دہشت گردوں کی لاشیں شمار کر رہا ہے ۔
ریلی میں وزیراعظم نے 146مشن شکتی145 کو ایک بار پھرسے ملک کے لئے فخرکی بات کہی۔ انہوں نے کہا 146دو دن پہلے ہی اوڈیشہ ایک ایسی تاریخی حصولیابی کا گواہ بنا ہے، جس نے پوری دنیا کو ہندوستان کی طاقت سے واقف کرایا ہے۔ ہندوستان اب خلا میں بھی چوکیداری کرنے کا اہل ہے145۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو اعلان کیا کہ ہندوستان نے خلا میں اینٹی سیٹلائٹ میزائل سے ایک لائیو سیٹلائٹ کو ہٹ کرتے ہوئے اپنا نام خلا میں عظیم طاقت کے طورپر درج کرا لیا ہے۔ اس طرح ہندوستان اس طرح کی حصولیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ اس سے قبل امریکہ، روس اور چین کے پاس یہ صلاحیت تھی۔
اوڈیشہ کارپورٹ میں ریلی کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے اپوزیشن جماعتوں اور خاص طورپر کانگریس پرکئی زبانی حملے کئے۔ انہوں نے کانگریس پرحملہ کرتے ہوئے کہا 1467 دہائیوں سے غریبوں کے ساتھ غداری کررہے لوگ، اب اتنا بوکھلا گئے ہیں کہ ملک کے سائنسدانوں، ملک کی فوج، ملک کے نوجوانوں کی طاقت، سب کی توہین کرنے لگے ہیں۔ جب ہندوستان دہشت گردوں پرکارروائی کرتا ہے، انہیں گھر میں گھس کرمارتا ہے، تو بھی یہ لوگ ثبوت مانگتے ہیں۔
(سیاست نیوز)

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT