پاکستان میں پرفارم کرنے پر Cine ورکرس اسو سی ایشن نے میکاسنگھ پر پابندی عائد کردی۔

,

   

نئی دہلی: پاکستان کے شہر کراچی میں ایک ایونٹ میں حصہ لینے پر آل انڈیا Cineورکرس اسوسی ایشن نے ہندوستان گلوکار میکاسنگھ پر پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں یہ ایونٹ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی رشتہ دار کی جانب سے رکھا گیا تھا۔ آل انڈیا Cine ورکرس اسوسی ایشن کے صدرسریش شیام لال گپتا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ Cine ورکرس اسوسی ایشن نے میکا سنگھ سے تمام فلم پروڈکشنس، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک تمام ہم بائیکاٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں کہ ہندوستان میں کوئی بھی میکا سنگھ کے ساتھ مزید کام نہ کریں، اگر کوئی ان کے ساتھ کام کرتا ہے تو انہیں قانونی چارہ جوئی کرنی پڑے گی۔سریش شیام لال گپتا نے بتایا کہ جب دونوں ملکو ں کے درمیان کشیدگی جاری ہے تو میکا کو ملک سے بڑھ کر پیسوں سے محبت ہے۔ انہوں نے انفارمیشن بروڈکاسٹنگ وزیر سے اس معاملہ میں مداخلت کی خواہش کی۔