پاکستان نے ایل او سی کے قریب 100کمانڈوز کو آگے بڑھایا تاکہ بی اے ٹی کاروائی کی جاسکے‘ جوابی کاروائی کے لئے فوج کی تیاری

,

   

پاکستان نے کم سے کم ایک سو خصوصی دستوں کے کمانڈوز کو ایل او سی پر تعینات کیاہے تاکہ امکانی بی اے ٹی کاروائی کی جاسکے‘ مگر ہندوستان فوج کا کہنا ہے کہ وہ تیار ہے۔

نئی دہلی۔مذکورہ پاکستانی فوج نے نے اپنے اسپشل دستوں کے ایک سو کمانڈوز کو ہندوستان کے ساتھ خط قبضہ کے قریب متعین کردیاہے‘ جہاں پر وہ ہندوستان کے خلاف کوئی بھی امکانی کار وئی کرسکتا ہے‘

ہندوستانی فوجی ذرائع نے یہ بات کہی ہے۔فوجی ذرائع نے کہاکہ ”ایک سو سے زائد پاکستان خصوصی سرویس گروپ کمانڈوز کو پاکستان نے بی اے ٹی کاروائی کے لئے ایل او سی پر تعینات کیاہے۔

ہندوستانی فوج کسی بھی قسم کی غلط کاروائی کے خلاف منھ توڑجواب کے لئے پوری طرح تیار ہے“۔

حال ہی میں ہندوستانی فوج نے پاکستان کی بی اے ٹی کاروائی کو کیران او رماچال سیکٹروں میں ناکام بنایاتھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دستوں اور سرحد پر تعینات جوانوں کو اس قسم کی کسی بھی کاروائی کے خلاف میں چوکنا رہنے کو کہاگیاہے۔

پاکستان نے ایل او سی پر اپنے موجودگی میں اضافہ کیاہے اور دہشت گرد بھی علاقوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ذرائع نے کہاکہ ”سابق میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششیں میں ایف اے ٹی ایف کی جانب سے تحدیدات کو ردکرنے کیلئے کم ہوگئی تھیں اور اب وہ کھلے عام دہشت گردی کے انفرسٹچکر کا استعمال کررہے ہیں“