پاکستان کو بول اؤٹ کرنے کے متعلق زیادہ کچھ ائیڈیانہیں تھا۔عرفان پٹھان

,

   

نئی دہلی۔ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دوٹیموں کے درمیان 2007میں کھیلے گئئے ورلڈ ٹی20گروپ ڈی کا میاچ جو ڈرا ہوگیاتھا کے وقت بول اؤٹ کرنے کے متعلق تیار نہیں تھی

YouTube video

بول اؤٹ
ہندوستان نے مذکورہ بول اؤٹ میں آخر کار پاکستان کو شکست دے کر خطاب پر اپنا قبضہ جما لیاتھا۔

ائی سی سی ورلڈٹی20کے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال2007میں ہوئی میاچ کے متعلق اسٹار اسپورٹس نٹ ورک اور ڈزنی ہاٹ اسٹار پر اسپیشل واچ کے دوران عرفان نے

کہاکہ ”پاکستان کے کپتان نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ وہ بول اؤٹ کے متعلق جانتے نہیں تھے“۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب بول اؤٹ کا وقت آیا‘ انہیں مکمل دوڑ لگاکر گیند پھینکا ہے یا پھر نصف دوڑ لگاکر گیند پھینکنا ہے‘ اس کے متعلق واقف نہیں تھے۔

دوسری جانب ہمارے پاس بول اؤٹ کے متعلق پوری تیاری تھی اور نتائج واضح تھے۔

وہاں پر دونوں ٹیموں کے درمیان میں کوئی مقابلہ نہیں تھا“۔