پاک۔زمبابوے مقابلے راولپنڈی منتقل

   

لاہور۔پاکستان اور زمبابوے کے ٹی20 مقابلے لاہور سے راولپنڈی منتقل کردئے گئے ہیں کیونکہ آئندہ ماہ لاہور میں کہرکی ممکنہ شدت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں ہونے والے میچز کو راولپنڈی اورکراچی منتقل کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز اب راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے باقی چاروں میچز اب کراچی میں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہا ہے کہ ہم گذشتہ چند ہفتوں سے موسم کی بدلتی ہوئی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھے۔جوں ہی ہمیں لاہور میں آئندہ ماہ کہر کی شدت میں اضافے کی معلومات ملیں تو ہم نے کھلاڑیوں کی صحت پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے فوری طور پر ان میچز کو راولپنڈی اورکراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔