پداپلی میں جماعت اسلامی کا عید ملاپ پروگرام

   

پداپلی۔ضلع مرکز پداپلی میں شام 7 بجے بمقام فاران ماڈل اسکول، فاران اسٹریٹ میں جماعت اسلامی ہند پداپلی ضلعی ورکنگ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملاپ پروگرام کامیاب رہا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور مختلف مذاہب اور ذاتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔ اس عید میلاپ تقریب سے ضلعی صدر جناب اسحاق علی نے افتتاحی خطاب کیا۔اس تقریب کی صدارت جناب عبد الرقیب حامد ٹی ایس جے آئی ایچ نے کی مہمان مقرر کے طور پر غوث الرحمان سابق دعوت سیکریٹری،ٹی ایس جے آئی ایچ نے تقریب کو تلگو زبان میں اس انداز سے پیش کیا کہ تقریب میں موجود ہر فرد کو آسانی سے سمجھ میں آسکے۔ موصوف نے مختلف صحیفوں میں انسانی زندگی کے مفہوم، اخوان المسلمین کی جانب سے ماہ رمضان میں رکھے گئے روزوں کے بارے میں اور عالمگیر بھائی چارہ کے بارے میں تفصیل پیش کرتے ہوئے عقیدت کے جذبہ کو ابھارنے کی کوشش کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر داسری منوہر ریڈی ایم ایل اے ضلع پداپلی نے بھی خطاب کیا۔